گجرات چیمبر آف کامرس نے الیکشن شیڈول کی منظوری دیدی

گجرات چیمبر آف کامرس نے الیکشن شیڈول کی منظوری دیدی

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایگزیکٹو باڈی اجلاس سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

 اجلاس میں اسد بھٹی سینئر نائب صدر، معصوم قمر نائب صدر، چودھری علی حسن، اشرف جنجوعہ، اعظم شاہد، شکیل قریشی، عدیل الرحمن ، عمر سہیل بھٹہ،شیراز ناصر ڈار،غیاث الدین پال، اظہر فاروق وڑائچ وحید الدین، ثوبان ظہیر بٹ نے شرکت کی۔ ہاؤس نے الیکشن شیڈول برائے سال2024-26 اور الیکشن کمیشن کیلئے ملک مظہر اقبال اعوان چیف الیکشن کمیشن،ندیم اختر شہزاد اور راجہ آصف نوید ممبر الیکشن کمیشن کی منظوری دی۔ شیڈول کے مطابق پولنگ برائے ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس 20 ستمبر کو ہوگی ،آفس بیئررز کیلئے انتخابات25 ستمبر اور سالانہ جلسہ عام 28 ستمبر کو منعقد کروایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں