کوٹ لدھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

کوٹ لدھا میں  بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی کاوش سے کوٹ لدھا میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد، مدرسہ دارالعلوم تعلیم القران میں لگائے گئے۔

بلڈ ڈونیشن کیمپ میں دینی مدرسہ کے طلبہ اور شہریوں نے خون کے عطیات دئیے اور100سے زائد خون کے بیگ اکٹھے کئے گئے کیمپ میں ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ،سید اظہر حسین شاہ، چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد،، ایس ایچ اوکوٹ لدھا ارمغان مقسط،یوسف کھوکھر،سب انسپکٹربلال ورک،سب انسپکٹررحمت علی، مولانا محمد ابوبکراور دیگر نے بھی شرکت کی، اس موقع پر عمران عباس نے کہا کہ تھیلیسیمیااور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کے لئے خون کی فراہمی کامشن کامیابی سے جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں