علی پور چٹھہ :کوٹ بھاگا میں گرلز سکول کی دیوار گرگئی

علی پور چٹھہ :کوٹ بھاگا میں گرلز سکول کی دیوار گرگئی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )نواحی گائوں کوٹ بھاگا میں مڈل سکول کی دیوار گر گئی ، احاطہ آوارہ جانوروں کا مسکن بن گیا۔۔۔

محکمہ تعلیم تعمیر کروانے سے قاصر ہے ۔علی پورچٹھہ کے نواحی گا ئو ں کوٹ بھاگا کے گورنمنٹ مڈل سکول گرلز کی دیوار انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے سکول بند ہیں، گردونواح کے آوارہ جانور سارا دن احاطہ سکول میں چرتے رہتے ہیں جبکہ رات کو سکول کی عمارت نشئیوں کی آماجگاہ بن جاتی ہے ۔اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب مذکورہ چاردیواری کی مرمت کرنے سے قاصر نظر آرہا ہے ۔ شہریوں نے حکومت پنجاب پر زور دیا ہے کہ جلد از جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار چاردیواری کو تعمیر کیا جائے اور غفلت برتنے والے عملہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں