شہر کی دنیا:-جامکے چٹھہ:نکاسی آب کا ناقص انتظام،لوگ امراض کا شکار

جامکے چٹھہ:نکاسی آب کا ناقص انتظام،لوگ امراض کا شکار

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
جامکے چٹھہ:نکاسی آب کا ناقص انتظام،لوگ امراض کا شکار

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )جامکے چٹھہ کے دیرنا مسئلہ نکاسی آب کا بہتر انتظام نہ ہونے سے لوگ موزی امراض کا شکار ہورہے ہیں ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس لئے جامکے چٹھہ میں گندے پانی کے نکاس کیلئے سیوریج سسٹم بہت ضروری ہے کیونکہ زیادہ آبادی ہونے کی وجہ سے سیم نالہ سے کام نہیں چلے گا،تفصیلات کے مطابق قصبہ جامکے چٹھہ میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے ہر طرف گندے پانی کے چھوٹے چھوٹے جوہڑبنے ہوئے ہیں جس سے پورے علاقہ کا ماحول آلودہ ہو گیا ہے اس کے علاوہ گلیوں نالیوں میں گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے گھروں میں نلکوں کاپانی پیلاہوگیا ہے جس کو پینے سے لوگ موزی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، واضح ہوکہ جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کیلئے بنایا گیا سیم نالہ خراب حکمت عملی کی وجہ سے نامکمل ہے اور جتنا بنا ہے اسکی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیم نالہ بند پڑا ہے جس میں گندا پانی سیم سیم کر ریلوے لائن کی پٹڑی کے ساتھ جمع ہو کر بہت بڑے جوہڑ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہے الغرض کہ جامکے چٹھہ کا سب سے دیرنا مسئلہ نکاسی آب ہے جس نے پورے قصبے کے ماحول کو آلودہ کیا ہو اہے قصبہ کے چاروں اطراف میں نکاسی آب کا بہتر انتظام نہ ہونے سے ہر طرف گندے پانی کی جوہڑ بنے ہوئے ہیں جو مچھروں اور مکھیوں کی افزائش میں اضافہ کا سبب ہیں،اہلیان علاقہ نے احکام سے اپیل کی کہ سیوریج سسٹم بنانے کا اعلان کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں