گیس پائپ لائنوں میں پانی نکلنے لگا،کم پریشر کا بھی مسٔلہ

گیس پائپ لائنوں میں پانی نکلنے لگا،کم پریشر کا بھی مسٔلہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گیس پائپ لائنوں میں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے لگا جس کی وجہ سے شہریوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا جبکہ اکثر علاقوں میں تو گیس بالکل ہی نہیں آ رہی۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گوجرانوالہ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائنوں میں پانی داخل ہوچکا ہے جس کے باعث گیس نہیں آ رہی ۔ شاہین آباد،چھیچھروالی ،محمد پورہ،گوبند گڑھ،کالج روڈ،نعمانیہ روڈ ،جناح روڈ ،نوشہرہ روڈ، اور وحدت کالونی کے شہریوں نے گیس کے پائپ لائنوں میں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے کی شکایات کی ہیں۔اندروں شہر گزشتہ کئی سالوں سے بچھائی جانے والی گیس کی پائپ لائنیں بوسیدہ اور پرانی ہو چکی ہیں جس کیو جہ سے لیکیج کے باعث بارش کا پانی ان لائنوں میں داخل ہو گیا ہے ۔گیس حکام کا کہنا ہے کہ اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن تبدیل کر دئیے ہیں جن علاقوں میں پائپ رہ گے ہیں وہ بھی تبدیل کر دئیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں