شہر کی دنیا:-مرمت کا کام نہ ہونے سے درجنوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مرمت کا کام نہ ہونے سے درجنوں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
مرمت  کا  کام  نہ  ہونے  سے  درجنوں  سڑکیں  ٹوٹ پھوٹ کا  شکار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) مون سون کی بارشوں کے سبب گوجرانوالہ اور گردونواح کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں محکمہ ہائی وے ،واسا ،میونسپل کارپوریشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی غفلت اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عدم توجہی کے باعث کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ کی درجنوں سڑکوں کا پیچ ورک بھی نہ ہوسکا، اندرون شہر کے بیشتر روڈزکھنڈرات کی شکل اختیار کرگئے ،جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ٹریفک کی آمدورفت میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے ،ذرائع کے مطابق محکمہ ہائی وے ’محکمہ بلدیات، واسا ،جی ڈی اے کے افسران کی عدم توجہی اور لاپروائی سے متعددسڑکوں کا پیچ ورک مرمت نہ ہونے سے اکثر روڈز کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ، سیالکوٹ روڈ،گوندلانوالہ روڈ،ماڈل ٹاؤن ،جناح روڈ ،جی ٹی روڈ،حافظ آباد روڈ کے سروس روڈز و دیگر چھوٹی بڑی سڑکیں ضروری مرمت پیچ ورک نہ ہونیکی وجہ سے خطرناک گڑھوں و کھنڈرات میں تبدیل ہو رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں