سیالکوٹ:رقم کا تنازع ،سسرالیوں نے خاتون مار ڈالی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )رقم کی واپسی کے تنازع پر سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر خاتون کو قتل کردیا۔
تھانہ پھلورہ کے علاقہ کامونکے کلاں کے محمد فیق کی27سالہ بیٹی یاسمین کی شادی خرم شہزاد سے ہوئی جو بعدازاں سعودی عرب چلا گیا، مدعی کیمطابق اس نے اپنے داماد خرم کو 7لاکھ روپے ادھار دئیے تھے اور جب اس نے خرم سے رقم مانگی تو اسکے گھر والوں ابوبکر، یاسر، شہناز بی بی قیصر وغیرہ نے اسکی بیٹی کو پھندا لگاکر قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔