معاشی ترقی کیلئے شرح سود کم کرنا ہو گی :شکیل اعظم

معاشی ترقی کیلئے شرح سود کم کرنا ہو گی :شکیل اعظم

وزیرآباد(نامہ نگار)اقتصادی ترقی و معاشی خوشحالی کیلئے حکومت شرح سود میں 500 بنیادی پوائنٹس تک کمی کرے معاشی ترقی کے لیے ایسے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے جس سے ملک کیاقتصادی شعبہ میں استحکام آئے اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔

 سابق چیئرمین پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اور اقتصادی شعبہ توانا ہوگا ،پالیسی ریٹ میں بنیادی پوائنٹس کی کمی سے حکومت کو بھی فائدہ ہوگا کیونکہ حکومت پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لانے پر سنجیدہ ہے ایسے اقدامات پہلی ترجیح ہونا چاہیے ، مارک اپ کی شرح کو سنگل ہندسوں میں لا کر کاروباری افراد اور صارفین کو ریلیف دیا جاسکتا ہے جس سے نہ صرف کاروبار کے مواقع بڑھیں گے انڈسٹری پھولے پھلے گی بلکہ تاجروں اور مزدوروں کو بھی اسکے ثمرات پہنچیں گے اقتصادی ترقی کے لیے صنعتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا ناگزیر ہو چکا انہوں نے کہا کہ مینو فیکچررز کو آسان مارک اپ اور آسان قرضہ جات کی فراہمی سمیت پالیسی ریٹ میں 500 بنیادی پوائنٹس کی کمی کاروبار و صنعت کو دوام بخشے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں