سیالکوٹ:مختلف واقعات میں 2افراد زخمی

سیالکوٹ:مختلف واقعات  میں 2افراد زخمی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گاڑی پک اپ سے ٹکرانے اور مقدمہ بازی کی رنجش پر2افراد کو زخمی کردیا گیا۔

تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ پل ایک پر گاڑی معمولی طور پر پک اپ سے ٹکرانے کے تنازع پر علی ہمایوں نے ساتھی بلا کر شہری عمران تجمل کو ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے زخمی کردیا ۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان قیصر اور سجاد نے ڈنڈوں اور ہوروں مکوں کے وار کرکے قمر عباس کو زخمی کردیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں