برسوں سے پڑے گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ ہو گا :سہیل ریاض

 برسوں سے پڑے گندگی کے  ڈھیروں کا خاتمہ ہو گا :سہیل ریاض

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار)ستھرا پنجاب شہروں ہی نہیں بلکہ اس کا دائرہ کار دیہاتوں تک پھیل گیا ہے اب شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی صحت وصفائی کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

برسوں سے پڑے گندگی کے ڈھیروں کا خاتمہ ،نالوں کی صفائی سے دیہات بھی چمکیں گے ۔ ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض نے کوٹ حسن میں صفائی کے کاموں جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دیہاتیوں سے انکے مسائل معلوم کئے اور ستھرا پنجاب کے حوالہ سے بیک اپ لیا۔کوٹ حسن خان کے رہائشیوں کا کہنا تھاکہ ان کے گاؤں میں پہلے کبھی اس طرح صفائی نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں