نامناسب صفائی کی شکایت ‘اے سی کی ٹھیکیدار کو ہدایات

کامونکے (نامہ نگار )شہر میں نامناسب صفائی کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد نے ٹھیکیدار ریحام نعیم کو ذرائع ابلاغ کے سامنے جواب دہی کے لئے پیش کیا۔
اس بابت صفائی ٹھیکیدار ریحام نعیم،احمد گجر،اسسٹنٹ منیجر آپریشن کاشف نواز کا کہنا ہے کہ یہ ان کا اپنا شہر ہے جو انہیں اپنے گھر کی طرح ہے ۔ گھر کی صفائی تو لازم ہوتی ہے اور ویسے بھی صفائی نصف ایمان ہے ۔ وہ بہتر صفائی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ آنا شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گو ابھی انہیں اس بابت کچھ مشکلات ہیں لیکن جلد صفائی کا نظام مزید بہتری اختیار کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی چاہئے کہ عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نزدیکی کوڑے دان میں اپنا کوڑا پھینکیں۔ تاکہ عملہ صفائی آسانی سے کوڑا اٹھا کر تلف کر سکے ۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہم واحد نے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے قبرستانوں کابھی معائنہ کیا اور وہاں مزید بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔