چینی با شندے کی رقم لیکر فرار ہو نیوالا ڈرائیور گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) تھانہ ستراہ پولیس نے چینی با شندے کی رقم لیکر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ایک کروڑ 20 لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔
تھانہ ستراہ کے علاقہ میں چینی شخص جو فیصل آباد سے براستہ موٹروے آیا اور وڈالہ سندھواں انٹر چینج پر واش روم میں گیا تو اس کا ڈرائیور حماد گاڑی میں پڑی ہوئی رقم ایک کروڑ 20 روپے چوری کرکے فرار ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی ہدایت پر ڈی ایس پی ڈسکہ عابد رشید کی زیر نگرانی ایس ایچ ا وتھانہ ستراہ عادل مصطفی باجوہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حماد کو صوبہ خیبر پختونخوا سے گرفتار کرکے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی ۔ ایس ایچ ا وتھانہ ستراہ عادل مصطفی باجوہ کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سینہ سپر ہے ، انسداد جرائم وسماج دشمن عناصر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔