درزی تین گنا اضافی سلائی کیساتھ بکنگ کرنے لگے

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ ختم ہونے کو ہے گوجرانوالہ میں درزیوں نے کپڑوں کی سلائی کی بکنگ بند کر دی ہے ، درزی تین گنا اضافہ سلائی کیساتھ بکنگ کرنے لگے ۔
درزی کپڑے کی سلائی پندرہ سو سے لے کر تین ہزار روپے تک ڈیمانڈ کر رہے ہیں جس کیو جہ سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔ اگر کسی جگہ سلائی کیلئے کپڑے لیے جاتے ہیں تو کپڑوں کی سلائی میں تین گنا تک اضافہ کر دیا ہے ۔درزی ایک سوٹ کی سلائی کم سے کم پندرہ سو جبکہ کچھ درزی تین ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں۔درزیوں کی جانب سے کپڑوں کی سلائی کپڑے کی قیمت سے بھی زیادہ ہے ،درزی سلائی کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔درزیوں کے نخرے بھی آسمان تک پہنچ گئے ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ درزیوں نے سلائی میں بے تحاشہ اضافہ کر کے ان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ درزی سے سلائی کم کرنے نے کا کہیں تو وہ کپڑے سلائی نہیں کر کے دیتا۔دوسری طرف درزیوں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی سلائی میں استعمال ہونے والا مٹیریل نہیں مل رہا ۔اگر ملتا ہے تو مہنگا ہے اس لیے سلائی میں اضافہ کیا ہے۔ جبکہ بکنگ اس لیے بند کی ہے کہ ان کے پاس کام زیادہ ہے وقت پر کپڑوں کی سلائی ممکن نہیں ہے ۔