سپیشل بچوں میں 24مارچ سے قبل عید گفٹ تقسیم ہونگے

سپیشل بچوں میں 24مارچ سے قبل عید گفٹ تقسیم ہونگے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں زیر تعلیم بچوں میں 24مارچ سے قبل عید گفٹ تقسیم کئے جائیں۔۔۔

 تاکہ وہ بھی عام بچوں کی طرح عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں ۔یہ بات انہوں نے ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیٹر محمد شفیق ،اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید ،ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا اقبال ،ڈی او سپیشل ایجوکیشن اسد اللہ ،سپرنٹنڈنٹ محکمہ سپیشل ایجوکیشن محمد جعفر سمیت دیگر افسران کمشنر دفتر میں شریک ہوئے جبکہ ڈوثرن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک سے منسلک تھے ۔کمشنر نے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن کے تمام تعلیمی اداروں کے سپیشل بچوں میں فریش اشیا کے پیکٹس تیار کر ائیں بعد ازاں اجلاس میں دھی رانی پروگرام کی پیش رفت بارے بھی جائزہ لیا گیا کمشنر نے کہا کہ پروگرام کے پہلے فیز میں کامیابی کے بعد دوسرے فیز کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے اورعید الفطر کے بعد بڑے پیمانے پر اجتماعی شادیاں کی جائینگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں