گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی ارائیاں کے طلبہ میں تحائف تقسیم

گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی  ارائیاں کے طلبہ میں تحائف تقسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار) گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھٹھی ارائیاں میں فیڈ دی نیڈ کے زیر اہتمام مختلف سکول کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس میں سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،اے ای او تعظیم طاہر،انجینئر سلمان،افتخار احمد بٹ،عدیل ثنا اللہ، سرفراز احمد گھمن،احمد صداقت، ڈاکٹر یونس فراز،نعیم رضا سمیت اساتذہ اور طلبا وطالبات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔بابو شعیب ادریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیڈ دی نیڈ ٹیم سکول اور کالج کے طلبا وطالبات کے لئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابل تحسین ہیں اور جہاں تک ممکن ہوا میں بھی کار خیر میں بھرپور تعاون کروں گا ۔ ہارون شہزاد اور سرفراز گھمن نے نے بتایا کہ جو طلبا وطالبات یونیفارم، کتابیں، پنسلیں نہیں خرید سکتے ان کے لئے فیڈ دی نیڈ کی طرف سے تمام مذکورہ چیزیں فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور جو طلبا وطالبات فیس کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے ان کی فیسیں بھی ادا کررہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں