ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،3سکیموں کی منظوری

ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ،3سکیموں کی منظوری

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ضلع سیالکوٹ کی پبلک ہیلتھ کی سیوریج ،ڈرینج اور پی سی سی کی 2 اور منڈی بہاؤالدین کی ایک سکیم کی منظوری دیدی گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان منصوبوں پر از سرنو مجموعی طور پر 1135.828ملین روپے اخراجات کا تخمینہ ہے ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرؤف،پبلک ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی،جبکہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین ڈاکٹر فیصل سلیم بذریعہ ویڈیو لنک منسلک رہے ۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ جن سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں ضلع سیالکوٹ کی پبلک ہیلتھ کی 5 سکیموں پر 760ملین روپے خرچ ہونگے ، منڈی بہائوالدین کی ایک سکیم پر 375.820ملین روپے خرچ ہونگے ۔ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر نارووال اور ترقیاتی محکموں کے افسروں کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں