خاکسار تحریک کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )قائد خاکسار تحریک پاکستان بابو قاسم الکریم نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عا م کا بدلہ روز محشرپر ڈالنا بھی ہماری کمزوری کی علامت ہے ۔
اگرچہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کبھی نہیں بولیں گی کیونکہ یہ سب مغربی آقاؤں کو خوش کرنے میں دن رات مصروف ہیں مگر ہماری مسلم امہ کو کیوں ثانپ سونگھ گیا ہے ، اسرائیلی بمباری فلسطینیوں کی نسل کشی کے مترادف ہے اگر ہماری حکومت فلسطین کے لئے جہادکا اعلان کر دے ساتھ ساتھ فوجی دستے بھی بھیجے توخاکسار تحریک اپنے نوجوانوں کا دستہ بھیجنے کے لئے تیار ہے کیونکہ غزہ میں کوئی گھر ایسا نہیں جہاں سے شہداء کا جنازہ نہ نکلا ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاکسار تحریک کے زیر اہتمام اسرائیل مردہ باد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اخوت ہال شیخو پورہ موڑ سے نکالی گئی ریلی میں شامل نوجوانوں نے اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی جی ٹی روڈ سے ہوتی ہوئی شیخو پورہ موڑ آکر اختتام پزیر ہوئی آخر میں فلسطینی شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی آخر میں خاسار سلامت کی قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کیا جائے ۔