شاہراہوں پر ڈیوائیڈر لائن کے گرد خصوصی صفائی کی ہدایات
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر میں صفائی نظام کی بہتری، تجاوزات فری گوجرانوالہ بنانے کے سلسلہ میں ہنگامی دورے جاری۔۔۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے مختلف شاہراہوں پر گرین بیلٹس کا دورہ کرتے ہوئے گرین بیلٹس، علاقوں کی صفائی ستھرائی، تجاوزات کا جائزہ اور غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس کے خلاف کاروائیاں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو تجاوزات فری بنانے سمیت شہر کی خوبصورتی کیلئے بھی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے شاہراہوں پر ڈیوائیڈر لائن کے ارد گرد کی خصوصی صفائی ستھرائی کی ہدایات جاری کیں۔