ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے صفائی کمپنی کے مسیحی ورکرز کیساتھ ایسٹر کا کیک کاٹا

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے صفائی کمپنی کے  مسیحی ورکرز کیساتھ ایسٹر کا کیک کاٹا

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، خبر نگار) ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال نے ایسٹر کے موقع پر سیالکوٹ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مقامی حکام , مسیحی ورکرز اور عمائدین کے ہمراہ کیک کاٹا۔

ڈی سی آفس سیالکوٹ میں سادہ اور پروقار ایسٹر کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی دلی مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری ہمارے معاشرے کا اہم اور فعال حصہ ہے ،پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔پاسٹر دلشاد عارف نے ملک وقوم کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعا کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں