سیالکوٹ:نو سرباز ٹیوشن پڑھانے کے بہانے گھر سے 2فون لے اڑے
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،خبر نگار)نوسرباز بچے کو پڑھانے کا جھانسہ دیکر گھر سے ہزاروں روپے کے 2 موبائل فون لے اڑے ۔
تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ میں محمد دین کے گھر نامعلوم مرد ، خاتون اور اسکا بچہ آئے اور انہیں بتایا کہ ہم محلے میں نئے کردایہ دار آئے ہیں اور آپکے گھر بچے کو ٹیوشن پڑھانا چاہتا ہوں ، اور بچے کو گھر کے اندر بھیجا جو محمد دین کی بھابھی سے ملا اور انہیں باتوں میں لگاکر گھر سے ہزار روں روپے کے دوموبائل فون لیکر رفو چکر ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔