مرزا عدنان بیگ آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن گجرات کے صدر منتخب
گجرات (نامہ نگار )ایکسائز انسپکٹر موٹروہیکل برانچ مرزا عدنان بیگ آل پاکستان کلر ک ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ ایکسائز انسپکٹر پراپرٹی برانچ عدنان بٹ جنرل سیکرٹری منتخب،دونوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ۔
ایکسائز دفتر میں اپیکا آفس قائم کردیا گیا ۔ عدنان بیگ نے کہا ہے کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے سرانجام دونگا اپنے کلرک بھایؤں کے حقوق وتحفظ کیلئے ہر مثالی اقدامات کئے جائینگے ،تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے کرینگے ۔