سیالکوٹ :وزیراعلیٰ ستھرا پنجاب پروگرام کی آگاہی کیلئے واک

سیالکوٹ :وزیراعلیٰ ستھرا پنجاب پروگرام کی آگاہی کیلئے واک

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے تحت سیالکوٹ یونین کونسل اور دیہی علاقوں میں صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو دیانتداری اور محنت سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ شہر کی یونین کونسلز میں گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ جمع کیا جا رہا ہے ،اہداف کے حصول کیلئے میونسپل سٹاف دن رات کام کرے ۔چیف ایگزیکٹیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے فہد اقبال ودیگر سٹاف کے ہمراہ ضلع کچہری چوک میں ‘‘وزیراعلیٰ ستھرا پنجاب آگاہی مہم ’’واک کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف نواز نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے ۔ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ترتیب دیا گیاہے ،ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مین چینلز کی بھاری مشینری کے ساتھ ڈی سلٹنگ اور صفائی کی جارہی ہے جس جگہ مینول صفائی ممکن ہے وہاں مینوئل طریقے جبکہ باقی مقامات پر مشینری کو استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ کوڑا جمع کرنے سے زیادہ اسے ٹھکانے لگانے کا کام زیادہ توجہ طلب ہے ،شہری اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں اور کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں