نوشہرہ ورکاں :بی ایچ یوز کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ ورکاں :بی ایچ یوز کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )بی ایچ یوز کی نجکاری کے خلاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا احتجاج، ٹی ایچ کیو ہسپتال اور بی ایچ یوز کی او پی ڈی بند، مریض خوار ہوگئے۔

بتایاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی بنیادی مراکز صحت نجکاری کے خلاف الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے زیراہتمام شدید احتجاج کیا گیاٹی ایچ کیو ہسپتال سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی مظاہرین نے نجکاری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب عوام کے مفادات کے منافی قرار دیااحتجاج کے باعث تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور تحصیل بھر کے بی ایچ یوز کی او پی ڈی مکمل طور پر بند رہیں جس کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑامریض اور ان کے لواحقین علاج کی تلاش میں ہسپتال کے احاطے میں خوار ہوتے رہے جبکہ بعض کو نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑا بی ایچ یوز کی اوپی ڈی بند ہونے سے بھی مریضوں کو پریشانی کاسامنا رہا ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایچ یوز کی نجکاری سے نہ صرف عوام کو علاج کی سہولتیں مہنگی ملیں گی بلکہ ہزاروں ہیلتھ پروفیشنلز کا مستقبل بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔ الائیڈ پروفیشنل ہیلتھ آرگنائزیشن کے چیئرمین مبشر سراء، صدر میاں شبیر احمد، جنرل سیکرٹری حافظ ظل ربانی اور میاں امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری سے عوام کو علاج معالجہ کی مناسب سہولیات سے محروم اور محکمہ صحت کے ملازمین کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں