ڈسکہ:گوالے کیمیکل سے تیار مضرصحت دودھ فراہم کرنے لگے،شہری بیماریوں میں مبتلا
ڈسکہ(نامہ نگار ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غفلت سے ڈسکہ اورگردو نواح میں گوالے مضر صحت کیمیکل زدہ دودھ فراہم کر نے لگے گھروں میں دودھ فراہم کر نیوالے گوالوں کی چیکنگ یا لائسنس کا کوئی نظام نہیں،شہری کیمیکل زدہ دودھ استعمال کر نے سے متعدد امراض میں مبتلا ہو نے لگے ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ دہی کی بیشتر دکانوں کے لائسنس جاری کئے جاتے ہیں اور کبھی کبھار سیمپل لے کر معیار کو بھی جانچ لیا جاتا ہے مگر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غفلت او ر عدم دلچسپی کے باعث گھروں میں دودھ فراہم کر نیوالے گوالوں کی چیکنگ یالائسنس کا کوئی نظام نہیں بنایا جاسکا۔ بیشتر شہروں میں دودھ دہی کی دکانوں کے بجائے گوالوں سے ہی دودھ لیا جاتا ہے ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف 30 فیصد شہری دکانوں سے دودھ ،دہی خریدتے ہیں اور 70فیصد شہری گھروں میں آنیوالے گوالوں سے ہی دودھ لیتے ہیں مگر ان گوالوں کی چیکنگ کا کوئی نظام ہی موجود نہیں ،کیمیکل زدہ دودھ کو پینے سے شہری متعدد امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔