انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار کلیدی :عرفان وڑائچ

 انصاف کی فراہمی میں وکلا کا کردار کلیدی :عرفان وڑائچ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ وکلا ملک کے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔۔

اور شعبہ سے مخلص ہو کر فرائض سرا نجام دے رہے ہیں، وکالت مقدس پیشہ ہے اور اچھا وکیل بننے کیلئے پوری تیار ی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہونا چاہیے تاکہ سائلین کو حقیقی معنوں میں انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عرفان اﷲ وڑائچ نے بار لائبریری میں بار ووکیشنل کورس کے پانچویں سیشن کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ممبر پنجاب بار کونسل و ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان شمشاد احمد باجوہ ، سیکرٹری محمد افضال اسلم،ایگزیکٹیو ممبر حافظ محمد رضوان نے بھی خطاب کیا۔ صدربار عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا کہ کوئی بھی وکیل پڑھائی اور محنت کے بغیر سائلین کو انصاف فراہم کرنے میں مدد گار ثابت نہیں ہوسکتا۔ اسلئے نئے آنے والے وکلا کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں