ہائوسنگ سوسائٹیز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاریاں
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹیکس ریکوری بڑھانے کیلئے ہائو سنگ سوسائیٹز کا سرو ے بھی شروع کر دیا۔۔
ہائوسنگ سو سائیٹز میں موجود خالی پلاٹوں کو ٹیکس لگایا جائے گا جو پلاٹس کمرشل استعمال میں ہیں ان کو بھی ٹیکس بھیجا جائے گا ،ہائوسنگ سوسائیٹز میں رہائشی علاقہ میں ایک کنال کے پلاٹس پر ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس ہو گا، 2 کنال کے گھروں کو لگژری ٹیکس لگایا جائے گا۔خالی پلاٹوں سے ٹیکس اکٹھا ہونے سے محکمہ کو سالانہ کروڑ وں روپے تک آمدن ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ گو جرانوالہ میں رجسٹرڈ ہائوسنگ سو سائیٹز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ایکسائز کی ٹیموں نے سرو ے شروع کر دیا ہے ۔ہائوسنگ سو سا ئیٹز میں قائم بڑے خالی پلاٹس کو بھی ٹیکس نیٹ ورک میں لایا جائے گا۔5مر لہ تک کے رہائشی پلاٹ پر ٹیکس نہیں ہوگا،پانچ مرلہ سے اوپر کے پلاٹس کو علاقہ کے مطابق ٹیکس لگایا جائے گا، کمرشل لوکیشن میں واقع پلاٹ کا ٹیکس ریٹ رہائشی علاقہ میں واقع پلاٹ سے مختلف ہوگا۔رہائشی علاقوں میں واقع ایک کنال کے پلاٹ پر ون ٹائم پالیسی کے تحت ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جو کہ ایک دفعہ جمع کرانا پڑے گا۔اگر کسی خالی پلاٹ میں کوئی کمرشل کام ہو رہا ہوا تو اس کو بھی ٹیکس اسی حساب سے بھجوایا جائے گا ۔ریجن بھر میں موجود تمام ہائوسنگ سو سائیٹز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں قائم ہائوسنگ سوسائیٹز کا سروئے اسی ماہ مکمل کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔خالی پلاٹوں اور رہائشی گھروں کے مالکان کو ٹیکس نوٹسز بھجوائے جائیں گے ۔