علی پور چٹھہ:اللہ ہو چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ قائم،گزرنا محال،شہریوں کا احتجاج

علی پور چٹھہ:اللہ ہو چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ قائم،گزرنا محال،شہریوں کا احتجاج

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)اللہ ہو چوک میں ناجائز رکشہ سٹینڈ کے با عث گزرنا محال ہو گیا شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔۔

 علی پورچٹھہ میں اللہ ہو چوک پر میونسپل کمیٹی نے لاکھوں روپے کی لاگت سے خوبصورت ماڈل چوک چوراہے دیدہ زیب نظر آنے کیلئے بنوایا۔بلدیہ کی مبینہ بدعنوانی اور آشیرباد سے ماڈل کے اطراف میں رکشوں کا ناجائز اڈا قائم ہے جس سے ماڈل کاحسن افادیت کھو بیٹھا ہے ،تجاوزات کی بھرمار نے ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔میونسپل آفیسر ریگولیشن احسن جاوید رابطہ پر دفتر آئے اور چیف آفیسر گلریز افضل وڑائچ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں3پوا ئنٹس بلدیہ نے بنائے ہیں ان کے علاوہ روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داری ہے ۔ ٹریفک وارڈنز نے رابطہ پر بتایا کہ جو سڑک کی حدود میں آئیں گے ان کو ختم کروانا ہماری ذمہ داری ہے مگر بلدیہ متعلقہ تجاوزات والوں سے پرچی فیس لیتی ہے اس طرح یہ مسئلہ دو محکموں کے درمیان شٹل کاک بن چکا ہے ۔شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کمشنر، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں