سی پی او گوجرانوالہ کی تھانہ علی پور چٹھہ میں کھلی کچہری

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )سی پی او گوجرانوالہ کی پولیس سٹیشن میں کھلی کچہری،110 دیہات کی وسیع وعریض آبادی کے۔۔
باوجود عوام کی قلیل تعداد میں شرکت۔ ڈکیتیوں چوریوں بگڑتی لا اینڈ آرڈرز پر خصوصی احکامات جاری کئے گئے ۔تھانہ علی پور چٹھہ میں لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مہتم تھانہ کو تاجروں ، صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے گئے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقامی پولیس کی جانب سے صحافیوں تاجروں کو ضلعی پولیس آفیسر کی آمد پر باضابطہ مطلع نہیں کیا گیا اور نہ ہی عوام کو مناسب تشہیر کی گئی جس پر عوامی سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔شہریوں نے اس ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس یہ سمجھتی ہے کہ کہیں ان کی نااہلی پر شکایات افسروں کے گوش گزار نہ کر سکیں۔سی پی او نے شہر میں ڈمپرز کی بہتات پر ٹریفک وارڈنز کو راست اقدام کرنے کی ہدایت کی،سائلین کی بعض درخواستوں پر فوری احکامات جاری کئے گئے اور بعض درخواستیں اے ایس پی وزیرآباد ، ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ کو کارروائی کیلئے مارک کی گئیں۔