کامونکے :سڑک عبور کر تی خاتون ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

کامونکے :سڑک عبور کر تی خاتون  ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

کامونکے (نامہ نگار )تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

نا معلوم خاتون دربار بھولا پیر بس سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ عبور کررہی تھی کہ گوجرانوالہ کی جانب سے آنے والے ٹرک نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ریسکیو1122کی ٹیم نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں