احمد نگر چٹھہ :اندھے قتل کاسراغ، دوست ہی ملزم نکلے

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )پولیس نے اندھے قتل کو24 گھنٹے سے پہلے ٹریس کر لیا ،دوست ہی دوست کے قاتل نکلے ،مقامی پولیس نے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔
نواحی علاقے لدھے والہ چیمہ کے رہائشی حامد کو ڈیرے پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا، جس پر ایس ایچ او احمد نگر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کو 24 گھنٹے سے پہلے ہی ٹریس کر لیا اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ،ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش میں تین دوست مقتول کے ڈیرے پر تھے جہاں انہوں نے پہلے پسٹل سے فائرنگ کی اور انہی کی گولی مقتول حامد کو لگی، تاحال تفتیش جاری ہے ، جلد حقائق سے پردہ چاک کریں گے ۔