گلیانہ:آ ٹا اور میدہ سستا ہونے باوجود روٹی ، نان کی قیمتیں برقرار
گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ ملکہ اور گردونواح میں تنور مالکان شہریوں کو آٹا اور میدہ سستا ہونے کے باوجود لوٹے لگے۔
آٹے کی قیمت گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ تنور مالکان ٹس سے مس نہیں ہو رہے ۔ملکہ اور گردونواح میں روٹی کی قیمت اب بھی 15 روپے جبکہ سادہ نان کی قیمت 20 روپے ہے جبکہ وزن 50 گرام ہے ۔ شہریوں نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ آٹے کے نرخ گزشتہ برسوں کی نسبت کم ترین سطح پر ہیں،انتظامیہ مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والے تنور مالکان کیخلاف کارروا ئی کرے ۔