بھارت کو آبی جارحیت کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا:رائے ضمیرالحق

پنڈی بھٹیاں ( نامہ نگار )ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت رائے ضمیر الحق کھرل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
بھارت جنگ کی دھمکیاں دے کر خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے‘پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی اور پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ا بھی نندن کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گھیر کر یہ ثابت بھی کیا تھا کہ پاک فوج پروفیشنل ادارہ ہے جو کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی وے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سے بڑا دھشت گرد اس خطہ میں کوئی نہیں اور وہ اپنی نالائقی چھپانے کے لئے مقبوضہ کشمیر کے واقعہ کو پاکستان سے جوڑ رہا ہے جبکہ بھارتی ایجنسی را پاکستان میں دھشت گردوں کی پشت پنا ہی کرتی ہے اور پاکستانی ایجنسیوں نے کلبھوشن یادیو کو گرفتار کر کے پوری دنیا میں ثبوت بھی پیش کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو پاک فوج منہ توڑ جواب دے گی اور ہر قسم کی جارحیت چا ہیے وہ سرحدی ہو یاآبی بھارت کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔