سکولوں کو معیاری تعلیم ، صفائی سمیت 32 نکات پر عمل کی ہدیت

سکولوں کو معیاری تعلیم ، صفائی سمیت 32 نکات پر عمل کی ہدیت

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ڈاکٹر کامران صدیقی نے نئے تعلیمی سال پر سربراہان ادارہ جات کیلئے 32 نکات پر ۔۔

مشتمل سخت ہدایات جاری کردیں، معیاری تعلیم کا فروغ، 100فیصد انرولمنٹ ، ٹیچرز ڈائری، سکولوں کی بیوٹیفکیشن سمیت تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کامران صدیقی نے گورنمنٹ کمپری ہینسو سکول گوجرانولہ میں مرد اور خاتون سکول سربراہان کیلئے منعقدہ الگ الگ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانا، صفائی ستھرائی ، بیوٹیفکیشن ، ٹیچرز ڈائری، لیسن پلان، 100 فیصد انرولمنٹ ٹارگٹ کو یقینی بنایا جائے ،بورڈ کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کیا جائے ۔ کامران صدیقی نے کہا کہ اعلیٰ دفاتر کو کوئی چھٹی دستی طور پر نہ بھیجی جائے ، کسی بھی کیس کو تمام مطلوبہ دستاویزات اور چیک لسٹ کے بغیر نہ بھیجا جائے ، بصورت دیگر متعلقہ سربراہ یا ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر (DDO) ذمہ دار ہوں گے ، تمام دستی چھٹیوں/دیگر احکامات کی فوری تصدیق کروائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں