سیوریج بحالی،گلیوں کی تعمیر کے65منصوبے منظور
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں سیوریج سسٹم کی بحالی ،گلیوں ،نالیوں کی تعمیر کیلئے 65نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری۔۔
،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 55کروڑ80 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرد ئیے گئے ، نئے منصوبے آئندہ مالی سال شروع کئے جائیں گے جس کیلئے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو ٹینڈرز طلب کرنے کیلئے تیاری کا حکم دے دیا۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سکیمیں طلب کررکھی تھیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے 55 کروڑ 80 لاکھ کی لاگت سے 65 نئے ترقیاتی منصوبے تیار کر لئے ، ان منصوبوں میں پختہ گلیوں‘ نالیوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں یہ منصوبے گوجرانوالہ ، گجرات،سیالکوٹ،وزیر آباد کے مختلف علاقوں کے رہائشی عوام کونکاسی آب‘ آمدورفت میں آسانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہونگے اور اس حوالے سے انہیں درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔