تجاوزات کیخلاف کارروائی، ہوٹل ، شوروم سیل

 تجاوزات کیخلاف کارروائی، ہوٹل ، شوروم سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر میں ہنگامی دورے کئے ،انہوں نے تجاوزات کے خاتمے کیخلاف جی ٹی روڈ اور کنگنی والاپر قائم عارضی تجاوزات پر موقع پر ایکشن لیا۔۔۔

ہوٹل اور شو روم کو سیل کردیا، سامان روڈ سے ہٹانے اور دوبارہ تجاوزات سے اجتناب کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے نہر اپرچناب روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سڑک کے اطراف تجاوزات پر ایکشن لیا ،ریڑھی بانوں کی طرف سے روڈ پر کچرا پھینکنے پر وارننگ جاری کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مختص کی گئی جگہوں پر منتقل ہونے کی بھی تلقین کی، عملدرآمد نہ ہونے پر کارروائی کی بھی تنبیہ جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہباز شریف فلائی اوور ( پنڈی بائپاس) کا دورہ بھی کیا ،فلائی اوور سے ملحقہ گرین بیلٹس کی بحالی، نئے پلانٹس (موسمی پھولدار پودے ) لگانے کی متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، چوکوں ، چوراہوں کو پھولدار پودوں سے سجایا جائے،درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال، سخت موسم میں تحفظ کے اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں