سمبڑیال:مخالفین کی فائرنگ سے معمر شخص زخمی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )مقدمہ بازی کی رنجش پر گولی مارکر معمر شخص کو زخمی کردیا گیا۔
محلہ راجپوتاں منڈی سمبڑیال کے رہائشی زمیندار رانا سکندر علی اپنے ڈیر ے امریک پورہ میں موجود تھے کہ رانا محمد اقبال‘ رانا فرمان‘ رانا حبیب اﷲ وغیرہ حملہ آور ہوگئے ، تشدد کے بعد ملزم اسلحہ لہراتے فرار ہوگئے ،راستے میں رانا سکندر کے والد مختاراحمد اوربھائی زوہیب کو روک لیا، حبیب اﷲ نے پسٹل سے فائرنگ کرکے مختارکو زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سمبڑیال پولیس نے رانا سکندر کی درخواست پر 5ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے رانا اقبال کوگرفتار کرلیا ۔