خواتین کالجز میں فلسطینی طالبات کیلئے فنڈز جمع کرنیکی مہم

خواتین کالجز میں فلسطینی طالبات کیلئے فنڈز جمع کرنیکی مہم

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )اسلامی جمعیت طالبات پاکستان گوجرانوالہ(کالجز زون)کے تحت خواتین کالج میں فلسطین کے حوالے سے ایگزسٹنس ان ریزسٹنس مہم کا انعقاد ہوا۔۔۔

اسلامی جمعیت طالبات پاکستان گوجرانوالہ کے تحت( کالجز زون) کا قیام عمل میں آیا، جس کی ناظمہ حفصہ شاہد کو مقرر کیا گیا، کالجز زون کے تحت آنیوالے میڈیکل کالج میں فلسطین کے موضوع پر ایگزسٹنس ان ریزسٹنس کے نام سے مہم منائی گئی، جس میں کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی، صدرالخدمت فائونڈیشن خالد شیخ اور نائب صدر شریف چودھری کو گیسٹ سپیکر کے طور پر مدعو کیا گیا، نیز بائیکاٹ فلائرز طالبات میں تقسیم کیے گئے اور تقریبا ً60ہزار فنڈ بھی اکٹھا کیا گیا،مہم گورنمنٹ ڈگری کالج(ویمن)سیٹلائٹ ٹائون، آئی سیٹ یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج گوجرانوالہ میں منائی جائے گی، مہم کا مقصد ہزاروں طالبات تک فلسطین اور غزہ کی موجود ہ صورتحال کے پیش نظر آگاہی پہنچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں