آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سیالکوٹ میں جشن فتح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان آرمی کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سیالکوٹیوں کی جانب سے فتح ریلی کا انعقاد ۔۔
ریلی شہاب پورہ چوک سے شروع ہو کر خادم علی روڈ سے گزرتی ہوئی لاری اڈا سے کینٹ میں داخل ہوئی ،ریلی کے شرکا کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی گئیں اور مٹھائی تقسیم کی گئی ،ریلی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع سیالکوٹ کے صدر احمد محبوب اور شعبہ صنعت و تجارت اعجاز نصر نے شرکت کی ۔فتح ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اعجاز نصر کا کہنا تھا سیالکوٹ کی عوام آپریشن \"بنیان مرصوص\" کی کامیابی پر پاک فوج کو مبارکباد پیش کرتی ہے اور انڈیا کو یہ پیغام دیتی ہے کہ آئند ایسی غلطی مت کرے ورنہ ہم فوج کے شانہ بشانہ کھرے ہوں گے ۔اس دوران ان کا کہنا تھا پاک فوج نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی حفاظت کیلئے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا افواجِ پاکستان ہماری پہلی دفاعی لائن ہیں قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی فوج کے ساتھ ہے مرکزی مسلم لیگ ملک و ملت کے دفاع میں ہر صفِ اول پر ہے فوج کی کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے ۔