سمبڑیال: سات وارداتیں، شہر ی نقدی موٹر سائیکل ودیگراشیا سے محروم

سمبڑیال: سات وارداتیں، شہر ی نقدی موٹر سائیکل ودیگراشیا سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری،ڈکیتی کی سات وارداتوں کے دوران شہر ی موبائل فون ،نقدی ،موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔

پیر نادر شاہ گراؤنڈ بابو غلام نبی روڈ پر جلسے میں شریک 3نوجوانوں جمیل ، عدنان ، اصغر کی جیبوں سے موبائل ،پرس سے 20ہزار ،شناختی کارڈ تھے ،سمبڑیال دھانانوالی روڈ پر دو ڈاکوئوں نے واصف سے 20ہزار ،موبائل ، موضع بلوچک علی رضا چیمہ کی حویلی سے 1لاکھ 20ہزارکے مرغے والیکٹرک موٹر ،ٹوکہ ، موضع چک چوہدو میں منظور کے ڈیرہ سے سولر بجلی سیٹ ،موضع لدھڑ عاشق کا ڈاکٹر غلام فرید کے کلینک کے باہر سے موٹر سائیکل جبکہ بیگووالہ میں3لاکھ کی بھینس چور لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں