عید پر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کنوینر اتحاد گروپ محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے تمام ممبران سے صفائی کا خاص خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔۔۔
اس مبارک موقع پر صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کا عملہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں پیش پیش رہے گا۔ تمام ممبران سے گزارش ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کی اوجھڑیاں، آنتیں، باقیات اور دیگر گندگی کو سوسائٹی کے عملے کے حوالے کریں۔