کامونکے :تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان زخمی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ گزشتہ رو زشریف پورہ کا بائیس سالہ خلیل موٹر سائیکل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔
دیگر ٹریفک حادثات میں بیس سالہ حسین، تین سالہ ایان،تیس سالہ اصغر،پینسٹھ سالہ خلیل اور پچپن سالہ محمد منیر شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔