محرم میں جلوسوں ، مجالس کے لیے مربوط انتظامات کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات سے متعلق اجلاس، تمام محکموں کو بہترین تیاریوں کی ہدایت۔۔۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد نے محرم الحرام کے سلسلے میں امن و امان، صفائی، روشنی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی بذریعہ ویڈیو لنک صدارت۔ڈپٹی کمشنر گجرات نوید احمد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے مثالی اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے جیپکو حکام کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر لٹکتی ہوئی بجلی کی تاروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے راستوں کی مکمل کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے حاصل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کے تمام روٹس کی خود مانیٹرنگ کریں اور مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ پیشگی ملاقات کرکے ان کی ضروریات اور مسائل کا مکمل ادراک کریں۔