4وارداتوں میں ڈاکو ؤں نے 6افراد کولوٹ لیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر) ڈکیتی کی چار مختلف وارداتوں میں بہن بھائی سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔
گزشتہ رات نواحی گاؤں دندیاں کے موٹر سائیکل سوار ابوبکر صدیق اور اُسکی بہن عائشہ سے تین ڈاکو تیس ہزارروپے ،موبائل فونز اور طلائی زیورات چھین کر لے گئے ۔واہنڈو روڈ کے شیخ زین العابدین سے چونگی نمبر1مدرسہ چوک کے قریب دو ڈاکو موبائل فون چھن کر لے گئے ۔درویش پورہ کے مظہر سے ریلوے روڈ پر دو ڈاکو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔جبکہ شیرگڑھ کے محمد عاطف اور اُسکے کزن طاہر سے موضع کوٹلی دلبا غرائے کے قریب دو ڈاکو مجموعی طور پر تراسی ہزارروپے اور موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔راہوالی (نامہ نگار)ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد میں جانے والا 45سالہ شخص تیز رفتار رکشہ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا، رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار