ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا لدھیوالہ وڑائچ میں زیر تعمیر نالے کا معائنہ
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار) پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے لدھیوالہ میں زیر تعمیر نالے کا معائنہ کیا۔
انہوں نے نالے کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا جائزہ بھی لیا اور صفائی و نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری احکامات جاری کیے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔