اسحاق ڈار کا چینی ہم منصب سے رابطہ، ایران، امریکا امن معاہدے کا خیر مقدم
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایران امریکا معاہدہ خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت قرارسامنے آئی ہے۔
پاکستان اور چین نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے ایم او یو کا خیرمقدم کیا ، اس سلسلے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
دوران گفتگو چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کردار کو سراہا،عالمی امن کیلئے پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے معاملے میں پاکستان کی کوششوں میں چین کی حمایت کو سراہا،پاک چین پانچ نکاتی اقدام کا بھی اعتراف کیا۔
مزید برآں دونوں رہنماؤں نے فریقین کے درمیان طے پانے والی مفاہمت پر عمل درآمد کیلئے مسلسل رابطوں کی اہمیت پر زور دیا،عالمی تجارت کیلئے آبنائے ہرمز کے کھلے رہنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔