محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و سکیورٹی صورتحال، علاقائی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی مسلسل کاوشوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں دوبارہ کمی آئی ہے۔

محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی، انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی، جبکہ سوگوار خاندان، جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...