وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات آج
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت پٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیر پیٹرولیم کی زیرِصدارت آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس سہہ پہر 3 بجے ہوگا۔
یاد رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔
نئے میکنزم کے تحت اوگرا نئی قیمتوں کا تعین گزشتہ 7 روز کی اوسط عالمی قیمتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری قیمتیں برقرار رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments