گوجرانوالہ :آٹھ منشیات فرو ش گرفتار، ہیروئن ،چرس برآمد
قیصر ودیگرملزموں کو باغبانپورہ ،کوتوالی ، اروپ ودیگرمقامات سے دھرلیاگیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ایاز سلیم نے کے احکامات پرایس ایچ اوتھا نہ باغبانپورہ انسپکٹرندیم خالد ،ایس ایچ اوتھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس ، ایس ایچ اوتھانہ گرجاکھ انسپکٹر عمران نسیم ، ایس ایچ او تھانہ اروپ انسپکٹرصفد ر عطا ،ایس ا یچ او تھا نہ کوتوالی سب انسپکٹرفرخ لطیف اور ایس ا یچ او تھا نہ سول لائن سب ا نسپکٹرامتیاز شاہین و دیگراہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی آٹھ منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے نو کلو دوسوبیس گرام ہیروئن اور دوکلو نوسوگرام چرس برآمد کر لی ۔ تھا نہ باغبانپورہ پو لیس نے ملزم آفتاب سے دو کلو تین سو گرام ہیر وئن،
تھا نہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے ملزم قیصر سے دو کلوچھ سواسی گرام ہیر وئن، تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم اعجاز سے ایک کلوچار سو بیس گرام ہیر وئن، تھا نہ سول لائن پولیس نے ملزم رضوان سے ایک کلودو سو چالیس گرام ہیروئن، تھا نہ گرجاکھ پو لیس نے ملزم عبدالماجد سے ایک کلو پانچ سو اسی گر ام ہیر وئن جبکہ ملزم عبدالرحمٰن سے ایک کلوپانچ سو ساٹھ گرام چرس اورتھا نہ اروپ پولیس نے ملزم وقار عرف آلو سے ایک کلو تین سوچالیس گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھر میں فروخت کرتے تھے ۔