ڈی سی کا صفائی ،انسدادِتجاوزات،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ڈی سی کا صفائی ،انسدادِتجاوزات،ترقیاتی کاموں کاجائزہ

ترقیاتی کاموں کو ہر لحاظ سے بہتر اور جلد مکمل کیاجائے :عبدالرزاق کی ہدایت

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی ،تجاوزات کے خاتمہ ، ترقیاتی کاموں ، پرائس چیکنگ، واٹر فلٹریشن پلانٹ، ماڈل ریڑھی بازار اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔ علی پوررو ڈ کے دور ہ پر سٹرک ، سیوریج نالوں کی تعمیر اور دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں کو کوالٹی کے مطابق ہر لحاظ سے بہتر اور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے محلہ رحمت آباد ، ونیکے روڈ، الفیصل بازاراور دیگر علاقوں کے دورہ پر صفائی اور تجاوزات کے آپریشن کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ شہر بھر کی سٹرکوں کے ساتھ ساتھ تمام گلی ،محلوں کی صفائی کے کاموں کو بھی سوفیصد یقینی بنایا جائے ۔

میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے لیے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے قبرستان سائیں حسین شاہ کا بھی دورہ کیااور صفائی ائی کا جائزہ لیتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے علی پور روڈ پر فلٹریشن پلانٹ کا بھی دورہ کیا ، صاف پانی کی فراہمی سہولیات کا جائزہ لیا۔ علی پور روڈ ، ونیکے چوک اور الفیصل بازار میں اشیائے خورونو ش کی قیمتوں اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا۔ مختلف علاقوں کے دورہ پر ڈپٹی کمشنر نے صفائی صورتحال پرمختلف شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں