کمسن بہنوں نے شور مچا کر اغوا کی کو شش ناکام بنا دی

کمسن بہنوں نے شور مچا کر اغوا کی کو شش ناکام بنا دی

اغوا کاروں نے بیہوش کرکے گاڑی میں ڈال لیا ، ہوش آنے پر تشدد بھی کیا گیا گاڑی کا دروازہ کھلنے پر چھلانگ لگا دی ،بھاگ کر یو سی دفتر میں پناہ لے لی

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں عبداللہ پور میں اغوا کی کوشش ناکام، باؤ ڈرائیور کی دو کم سن پوتیاں معجزانہ طور پر بچ گئیں ۔ملزموں نے بچیوں کو بیہوشی کا کیمیکل سنگھا کر کیری ڈبہ میں ڈال لیا اور گوجرانوالہ کی طرف فرار ہو رہے تھے ، بڈھا گورائیہ کے قریب بچیوں کو ہوش آیا تو انہوں نے شور مچا دیا جس پر ملزموں نے ان پر تشدد کرنا شروع کر دیا، اسی دوران کیری ڈبے کا دروازہ کھلنے پر دونوں بچیاں چھلانگ لگا کر اتر گئیں اور بھاگ کر قریبی یونین کونسل کے دفتر میں پناہ لی

دفتر میں موجود عبداللہ پور کے رہائشی قاری یعقوب نے بچیوں کو پہچان کر انہیں گھر پہنچایا جبکہ ملزم کیری ڈبہ سمیت سے فرار ہو گئے ۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل بھی بڈھا گورائیہ سے ایک خاتون نے کم سن بچی کو اغوا کیا تھا جسے اہل علاقہ نے پکڑ کر تھانہ تتلے عالی پولیس کے حوالے کر دیا تھا اہل علاقہ نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم سن بچیوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے سدباب کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں